LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ ویسٹریج پولیس نے اپنی حدود میں گرین الیکٹرک بس پر نامعلوم شخص کی جانب سے پتھراؤ کے واقعہ پر متعلقہ روٹ آفیسر کی تحریری شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ ویسٹریج پولیس نے اپنی حدود میں گرین الیکٹرک بس پر نامعلوم شخص کی جانب سے پتھراؤ کے واقعہ پر متعلقہ روٹ آفیسر کی تحریری شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، متن مقدمہ کے مطابق گرین بس مریڑھ سے 26 نمبر چونگی کی طرف رواں تھی جس میں 100 سے زائد مرد خواتین اور بچے سوار تھے جب بس پشاور روڈ پر چیرنگ کراس کے قریب پہنچی تو ایک نامعلوم شخص نے بس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں کنڈکٹر سائیڈ کا شیشہ ٹوٹ گیا واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کی تراش شروع کر دی ہے، ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ڈکیتی کی سنگین واردات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کرکے 58 لاکھ کے چھینے گئے 02 ٹریکٹر معہ باکٹ برآمد کر لیے، زیر حراست اشتہاری نے تین سال قبل دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر واردات کی تھی جسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جا رہے ہیں، نیو ٹاؤن پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں پر تشدد اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا زیرحراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کاروائی جاری ہے،تھانہ ٹیکسلا کی حدود مدرسے میں استاد کی حفظ کے طالب علم 14 سالہ بچے سے بدفعلی،پولیس نے طالب علم کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، متن مقدمہ کے مطابق 14 سالہ بیٹا جماعت نہم کا طالب علم ہے اور مقامی مدرسے میں حفظ بھی کر رہا ہے بیٹے نے گھر آ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد نے چھت پر لے جا کر واش روم میں بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے ہوس پوری کی، متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروا لیا گیا ہے, منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران بنی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 01 کلو 300 گرام ، ریس کورس پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 01 کلو 200 گرام ،نیو ٹاون پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 01 کلو 100 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، واہ کینٹ پولیس کی موثر پیروی پر منشیات فروش کو 09 سال قید 80 ہزار جرمانے کی سزا،مجرم علی کو 01 کلو 830 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس نے 07 افراد کو حراست میں لے کر 82 لیٹر شراب برآمد کی، گنجمنڈی پولیس نے 05 افراد کو حراست میں لے کر 66 لیٹر، مندرہ پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر ریس کورس پولیس نے 01 فرد کو حراست میں لے کر 06 لیٹر شراب برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X