اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقادڈی آئی جی سکیورٹی نے پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر کا پولیس افسران کے مسائل کے بروقت حل اور ان کی دادرسی کے لئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقادڈی آئی جی سکیورٹی نے پولیس افسران کے سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر نے اسلام آبادپولیس کے افسران و جوانوں کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میںاردل روم کا انعقاد کیا ۔ جس میں سکیورٹی ڈویژن کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی سکیورٹی کے سامنے رکھے۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے۔ ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر ، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔




