اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔سنگین جرائم میں ملوث آٹھ مجرم اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ آبپارہ، تھانہ سنگجانی،تھانہ کھنہ اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے30 بوتل شراب اورمختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران آٹھ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے



