اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت “کھلی کچہری کا انعقاد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت “کھلی کچہری کا انعقاد ،کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں “اوپن ڈور پالیسی” کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ اگر کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ ٹائم فریم کے اندر درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور کھلی کچہری کے روزانہ انعقاد سے مسائل کے فوری اور مو¿ثر حل میں مدد مل رہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اوقات میں شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈائریکٹر سپیشل انیشی ایٹوز شمس الحق درانی، ایس پی کیپیٹل پیٹرول اویس علی خان اور ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم عائشہ جمیل کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کیپیٹل پولیس کالج کے انتظامی و تربیتی امور، پیٹرولنگ سسٹم اور آئی ٹی پی ایف ایم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں پیٹرولنگ نظام کو مزید مو¿ثر بنانے اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی







