LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پہلی خاتون پولیس کانسٹیبل ملک ناز نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا’

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پہلی خاتون پولیس کانسٹیبل ملک ناز نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا’ خضدار میں شرپسند عناصر سےفائرنگ کے تبادلے میں لیڈی کانسٹیبل ملک ناز سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے’ کانسٹیبل ملک ناز شہید کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن پر قربان ہوچکے ہیں’ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پہلی خاتون پولیس کانسٹیبل نے جامِ شہادت نوش کیا’ حکومتِ بلوچستان اس مشکل گھڑی میں ان کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے’ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X