LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آ باد (اردو ٹائمز) وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری

Share

اسلام آ باد (اردو ٹائمز) وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔20 افغان شہریوں سمیت 76مشکوک افراد،دو گاڑیاں اور47موٹر سائیکل مزید جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل۔پولیس ٹیموں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے چار عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران 712افراد،1,108گھرانوں،182 دوکانیں، 381مو ٹرسائیکلوں اور141گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ 20افغان شہریوں سمیت 76مشکوک افراد،دو گاڑیاں اور 47موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر اطلاع دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X