LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کی سہولت و آسانی کے لئے سرگرم عمل

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کی سہولت و آسانی کے لئے سرگرم عمل۔ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی چئیرمین اے ڈی آر سی طیب نواز ملک اور کمیٹی کے دیگر عہدیداران کے ساتھ میٹنگ۔ صدر زون میں اے ڈی آر سی کے فعال کردار کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ایس پی صدر زون نے شہریوں کے مصالحتی کمیٹی سے حل طلب مسائل و شکایت پر فوری دادرسی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ آف پولیس صدر زون کاظم نقوی نے چئیرمین اے ڈی آر سی طیب نواز ملک اور کمیٹی کے دیگر عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی۔انہوں نے صدر زون میں اے ڈی آر سی کے فعال کردار کے حوالے سے مشاورت کی اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس پی انڈسٹریل ایریا نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو خوش اسلوبی، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصالحتی نظام کے مؤثر نفاذ سے نہ صرف عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مضبوطی ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X