LOADING

Type to search

پاکستان

لاہور (اردو ٹائمز) صوابی تھانہ لاہور پولیس کا سنیچرز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار

Share

لاہور (اردو ٹائمز) صوابی تھانہ لاہور پولیس کا سنیچرز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ لاہور پولیس اور سنیچرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک سنیچر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

گرفتار زخمی سنیچر کی شناخت یاسر ولد محمد زاہد ساکن انبار بٹلاسی کے نام سے ہوئی جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ لاہور میں مورخہ 28-03-2026 کو راہزنی کا مقدمہ درج ہے جبکہ حالیہ کارروائی کے بعد ملزم کے خلاف جرم 353، 324/34، 15-AA اور 13 KPK کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم معمول کی گشت پر مامور تھی کہ اس دوران مخبرِ خاص نے اطلاع دی کہ بمقام سروس روڈ نزد پاک کیا کلوٹ دو مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد سنیچنگ/راہزنی کی نیت سے موجود ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل لاہور زرداد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ لاہور ہارون خان، بیٹ آفیسر اے ایس آئی فضل آمین خان، شہزاد خان اور نصیب جان بمعہ نفری پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سنیچرز نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری استعمال کرتے ہوئے حکمت عملی کے تحت جوابی کارروائی کی۔ چند منٹ بعد فائرنگ رکنے پر معلوم ہوا کہ ایک سنیچر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوکر زمین پر گر چکا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
زخمی سنیچر کو حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے کہا کہ ضلع بھر میں سنیچرز، راہزنوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔
#ترجمان ضلعی پولیس صوابی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X