اسلام آباد (اردو ٹائمز) گلگت بلتستان کے لئے ایک اور قابلِ فخر لمحہ’ ڈاکٹر فاطمہ بیگ نے ایف سی پی ایس پارٹ 2 میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان نیوی کی پہلی خاتون آئی اسپیشلسٹ ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) گلگت بلتستان کے لئے ایک اور قابلِ فخر لمحہ’ ڈاکٹر فاطمہ بیگ نے ایف سی پی ایس پارٹ 2 میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان نیوی کی پہلی خاتون آئی اسپیشلسٹ ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا وہ سابق سینئر وزیر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ عزمِ صمیم ہو تو کوئی بھی منزل ناممکن نہیں’ کمانڈر سید ذیشان علی کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ‘کمانڈر’ کے عہدے پر ترقی حاصل کی۔ وہ انسپکٹر (ر) سید شاہ ولی کے فرزند ہیں، جو گلگت بلتستان پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کمانڈر ذیشان اس وقت ایک جنگی جہاز پر سمندری حدود کی حفاظت کے کٹھن فرائض انجام دے رہے ہیں یہ جوڑا نسل در نسل قومی خدمت اور حبِ وطنی کی اس خوبصورت روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہے جو انہیں اپنے بزرگوں سے ورثے میں ملی ہے

