راولپنڈی (اردو ٹائمز) مشکل فیصلے بھی عوام کے مفاد میں کیے، محمد صفدر
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ڈائریکٹر ایڈمن کھنیال بلڈرز محمد صفدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھنیال بلڈرز کا 16 سالہ سفر اعتماد، شفافیت اور معیار کی ایک روشن مثال ہے۔ ان کے مطابق کھنیال ہومز،
میویدہ پاکستان ،
نے نہ صرف ایک کامیاب رہائشی منصوبے کے طور پر اپنی شناخت قائم کی بلکہ اس دوران کسی بڑے تنازع یا قانونی پیچیدگی سے بھی مکمل طور پر محفوظ رہا، جو انتظامیہ کی سنجیدگی اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں رہائشیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں وسیع و عریض مسجد محمد، تعلیمی ادارے، پارکس اور دیگر سماجی سہولیات شامل ہیں۔ ماحولیاتی بہتری کے لیے گرین انیشی ایٹو کے تحت لاکھوں پودے لگائے گئے، جس سے نہ صرف ماحول بہتر ہوا بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوا۔
محمد صفدر نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 2023 میں منصوبے کو متعلقہ اداروں کی قانونی اجازت سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم اس دوران کلائنٹس کے مفادات کو اولین ترجیح دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 95 فیصد الاٹیز کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔جن رہفنڈز اور متبادل پلاٹس فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی 5:فیصد افراد کوان کی مرضی کے مطابق بھی جلد از جلد ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھنیال ہومز کی انتظامیہ اپنے وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے اور مشکل حالات میں بھی اپنے صارفین کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ان کے بقول یہ منصوبہ محض ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ اعتماد، ذمہ داری اور جدید طرزِ زندگی کی عملی مثال ہے، اور مستقبل میں بھی اسی عزم کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔

