اسلام آباد (اردو ٹائمز) اگلے عہدوں پر ترقی یاب افسران کو رینک لگانے کی تقاریب کا انعقاد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) اگلے عہدوں پر ترقی یاب افسران کو رینک لگانے کی تقاریب کا انعقاد۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق اور ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کو رینگ لگائے۔مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کے افسران کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئیں۔اس سلسلہ میں آپریشنز ڈویژن اور سیف سٹی اسلام آباد میں اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔جن میں ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق اور ڈی جی سیف سٹی /ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ مختلف عہدوں پر محکمانہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے۔انہوں نے تمام ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کومبارکباد دی اور ان کے لئے نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب کے کاندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔آئی جی اسلام آبادنے واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام خالی پوسٹوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے۔ اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفئیر، شہریوں کوانصاف کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی اور شہریوںکی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں گے






