اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانا ہمارا عزم ہے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانا ہمارا عزم ہے، آئی جی سید علی ناصررضوی,آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ،کفایت شعاری مہم کے نفاذ اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات کیلئے جاری منصوبوں پر احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا،جس میں اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے آئی جی اسلام آباد کو اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،آئی جی اسلام آباد نے کفایت شعاری مہم کے نفاذ اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا،سینئر پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو حالیہ موسم کے پیش نظر ٹریفک منیجمنٹ ،عوامی مدد کے اقدامات اور سیف سٹی سے شہر بھر کی نگرانی پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات کیلئے جاری منصوبوں پر احکامات جاری کئے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور قانون کے موثر نفاذ کو اولین ترجیح بنایا جائے، شہریوں کی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، مزید وفاقی دارالحکومت میں “نشہ اب نہیں” تحریک کے دائرہ کار کو بھی وسیع کیا جائے، شہریوں کی آسانی کے لئے زیادہ سے زیادہ آن لائن سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ پولیس افسران کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے ٹریننگ کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے، اسی طرح تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں نہیں رکنا بلکہ ہمارا ٹارگٹ اسلام آباد کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنانا ہے، تمام افسران اپنے ماتحت ٹیموں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں، تمام کمانڈرز سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کا بھی خاص خیال رکھیں اور انہیں روزانہ کی بنیادوں پر بریف کریں




