ہری پور (اردو ٹائمز) تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی
Share
ہری پور (اردو ٹائمز) تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی ، رتہ بنہ رات کی تاریکی میں اسلحہ کی نوک پر گھر میں دوران ڈکیتی اہل خانہ پر تشدد کرنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ 02 ملزم گرفتار ، ملزمان سے رقم مبلغ 3 لاکھ رپے ، قیمتی موبائل فونز اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے 2 پستول معہ ایمونیشن برآمد ،
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
تھانہ سرائے صالح چوکی شاہ مقصود کی حدود رتہ بنہ میں مورخہ 24 فروری کو رات کی تاریکی میں اسلحہ کی نوک پر گھر میں دوران ڈکیتی اہل خانہ پر تشددکا افسوسناک واقع پیش آیا ۔مدعیہ کی رپور ٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 397 پی پی سی کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح قمر خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون کی زیرنگرانی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ 2 ملزمان وقار ولد صداقت سکنہ بگڑہ اور عثمان ولد حاجی حنیف سکنہ ایبٹ آباد حال سرائے گدائی کو گرفتار کرکے ملزمان سے3 لاکھ روپے ،02 قیمتی موبائل فونز اور وقوعہ میں استعمال ہونےوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

