LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا،چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی،ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سی ڈی اے بورڈ ممبران اور متعلقہ افسران نے اپنے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق تفصیلات پیش کیں،چئیرمین سی ڈی اے کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے سےآگاہ کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے کو شہر میں جاری سکیموں، انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بھی بریف کیا گیا،چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر سہولیات میسر آسکیں، وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سی ڈی اے کے انتظامی امور میں بہتری لانے کیلئے مثر اقدامات کئے جائیں، سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جائے، ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کی جائینگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X