راولپنڈی (اردو ٹائمز) گنج منڈی پولیس نے گھریلو رنجش پر گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) گنج منڈی پولیس نے گھریلو رنجش پر گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ،مدعیہ مقدمہ کے مطابق اسکے چچا زاد بھائیوں نے گھر میں داخل ہو کر اس پر تشدد کیا اور گالم گلوچ کی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا،وارث خان پولیس نے 11 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار کرلیا ،زیر حراست شخص چپس کی ریڑی لگاتا تھا جس نے چپس لینے کے لیے آئی بچی سے نازیبا حرکات کی وارث خان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،پیر ودھائی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتار کرکے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 02 لاکھ 50 ہزار برآمد کر لیے, زیر حراست شخص مدعی مقدمہ کا خالہ زاد کزن ہے جو ایک ہی گھر میں رہائش پزیر ہیں زیر حراست شخص نے کزن سمیت دیگر گھر والوں کی غیر موجودگی میں الماری میں پڑے زیورات چرائے، پیر ودھائی پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مدعی کے کزن کو شامل تفتیش کیا تو اس نے چوری کی واردات کا انکشاف کیا،تھانہ صدر واہ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے چھینا گیا موٹرسائیکل رقم 80 ہزار اور اسلحہ برآمد کرلیا, صدر واہ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیکر 01 کلو 4 سو گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 10 لیٹر شراب برآمد کی،دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 60 لیٹر شراب برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے،وارث خان کے علاقے چند روز قبل گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین بیٹا ہی چور نکلا 48 لاکھ سے زائد مالیت کے 10 تولہ مسروقہ طلائی زیورات برآمد ہوئے، زیر حراست شخص فیملی سے الگ رہتا تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر چوری کی واردات کی تھی مذکورہ شخص کو شامل تفتیش کیا تو اس نے چوری کی واردات کا اعتراف کر لیا،گجر خان پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں تین افراد گرفتار کر لیے زیر حراست افراد نے چند روز قبل ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ راہگیر سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا تھا،وارث خان پولیس نے خاتون کو حراساں کرنے والا شخص گرفتار کر لیا،متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے اسے حراساں کیا اور دوستی کرنے کا کہا، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔

