اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز وِرک کا ناکہ فارن آفس اور مختلف پولیس خدمت مراکز کا دورہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز وِرک کا ناکہ فارن آفس اور مختلف پولیس خدمت مراکز کا دورہ۔سی ٹی او اسلام آباد نے ٹریفک کی روانی و سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوںنے ڈیوٹی پر تعینات افسران کو مو¿ثر نگرانی، بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو سہولت کی فراہمی کے لیے الرٹ ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات کیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے ناکہ فارن آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اہلکار الرٹ ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور خصوصاً مصروف اوقات میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعد ازاں سی ٹی او اسلام آباد نے مختلف پولیس خدمت مراکز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے سہولیات کے معیار کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کو بہترین اور فوری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، اور اس عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔مزید برآں، سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیرِ صدارت سیف سٹی آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹریفک پولیس افسران اور سیف سٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک کے نظام کو مزید موثر بنانے، شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ انہوں نے ٹریفک دفتر فیض آباد کے دفتری امور اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سے متعلق سہولیات میں بہتری کے لیے بروقت تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔آخر میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپیشل برانچ کے افسران میں تعریفی اسناد اور لیٹر آف اپریسی ایشن تقسیم کیے۔ انہوں نے افسران کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی جذبہ عوامی خدمت کے معیار کو بلند کرتا ہے۔ افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے عوامی خدمت کے اس معیار کو برقرار رکھیں گے







