اسلام آباد (اردو ٹائمز) صحافیوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی: چیئرمین راول ڈینٹل ہسپتال خاقان وحید خواجہ کی یقین دہانی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر عباس احمد، سینئر نائب صدر عامر چوہدری، نائب صدر رضوان منہاس، فنانس سیکرٹری راشد اشرف، انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان، احمد ضمیر اور کامران چوہان نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سینئر رہنما راجہ کامران اصغر کے ذریعے چیئرمین راول ڈینٹل ہسپتال خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صحافی برادری کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کے ممبران کو خصوصی طبی سہولیات، رعایتی علاج اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ باہمی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین راول ڈینٹل ہسپتال خاقان وحید خواجہ نے واضح طور پر یقین دہانی کروائی کہ ہسپتال میں جرنلسٹس فیڈریشن کے ممبران کو ہر ممکن طبی سہولت اور مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔فیڈریشن کے عہدیداران نے اس پیشکش کو سراہتے ہوئے اسے صحافی برادری کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ آئندہ بھی باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

