اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی اردو یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ عائشہ بنت مسعود نے بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ کے پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ پوزیشن اپنے نام کی۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی اردو یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ عائشہ بنت مسعود نے بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ کے پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ پوزیشن اپنے نام کی۔ اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ سے نوازا گیا۔اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مس وجہیہ قمر نے عائشہ بنت مسعود کو لیپ ٹاپ پیش کیا اور ان کی محنت، لگن اور تعلیمی صلاحیتوں کو سراہا۔اس موقع پروفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلرضابطہ خان شنواری بھی موجود تھے۔وزیر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ عائشہ بنت مسعود مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔

