LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کا پولیس لائنر ہیڈکوارٹرز میں زیر تعمیر پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کا پولیس لائنر ہیڈکوارٹرز میں زیر تعمیر پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ منتظمین کوتعمیرات کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور عالمی معیار کے عین مطابق ہسپتال کی تعمیرات کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،پولیس ہسپتال کی تعمیر سے پولیس افسران ،ان کے اہلخانہ سمیت عام شہری مستفید ہو سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں زیر تعمیر پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ،پراجیکٹ منیجر اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے نیشنل پولیس ہسپتال کے منتظمین کوتعمیرات کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور عالمی معیار کے عین مطابق ہسپتال کی تعمیرات کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کی ویلفیئر کے لئے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں،نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر سے مستقبل میں پولیس افسران ،ان کے اہلخانہ سمیت عام شہری مستفید ہو سکیں گے، جبکہ پولیس افسران کو ہر شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا، ایسی کاوشوں سے نا صرف پولیس ملازمین بلکہ ان کے اہلخانہ کا بھی مورال بلند ہوگا، پولیس افسران اور انکے اہلخانہ کی ویلفئیر کےلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کو زیاد ہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا اور انکے مسائل کے حل ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X