LOADING

Type to search

پاکستان

لاہور (اردو ٹائمز) ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس نے خوراک و مشروبات کے شعبے میں جدت انگیز مینوفیکچرنگ پر ایم آئی ایم اے 2026 ایوارڈ جیت لیا

Share

لاہور، 26 مارچ 2026 (اردو ٹائمز): ٹیٹرا پیک کے جدت انگیز آٹو میشن اور ڈیجیٹل پورٹ فولیو، ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس (ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس)نے مائیکرو سافٹ انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ ایوارڈ (ایم آئی ایم اے) 2026 جیت لیاہے۔ یہ ایوارڈ اس نے ایم آئی ایم اے کی اسکیل! کیٹیگری میں حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ایسی صنعتوں کو دیا جاتا ہے جو ویلیو چینز، صارفین اور داخلی طریقہ کار پر نمایاں اثر ڈالیں۔

ججزنے ٹیٹرا پیک فیکٹری(OS) کو خوراک اور مشروبات تیار کرنے والے اداروں کی پیداوار بڑھانے، نئی مصنوعات جلد متعارف کروانے اور بڑھتی ہوئی اقتصادی مشکلات کے دوران پیداوار کے اخراجات کم کرنے کی صلاحیت کے لیے سراہا۔ خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور خام مال کی لاگت فوڈ پروڈیوسرز پر دباؤ ڈال رہی ہے، مگر یہ نظام خوراک اور مشروبات تیار کرنے والوں کی کارکردگی بڑھانے، آپریشنز مستحکم بنانے اور مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا، “پاکستان کی خوراک اور مشروبات کی صنعت میں ترقی کی بڑی صلاحیت موجود ہے، مگر توانائی کے غیر مؤثر استعمال، سپلائی میں خلل اور غیر مربوط ڈیٹا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ایسے حالات میں جب محدود وسائل کے ساتھ زیادہ وسائل تیار کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے، یہ ایوارڈ جدید آٹومیشن کے حقیقی اثر کو تسلیم کرتا ہے، جو فیکٹری کے ڈیٹا کو بڑے پیمانے پر قابل استعمال بناتا ہے۔ ٹیٹرا پیک فیکٹری (OS) کے ذریعے مینوفیکچررز پیچیدگی کو آسانی میں بدل سکتے ہیں، تیز رفتار اور درست فیصلے کر سکتے ہیں، کچرے کا اخراج کم کر سکتے ہیں اور مصنوعی ذہانت پر مبنی پیداوار کے لیے مضبوط بنیاد قائم کر سکتے ہیں۔”

یہ پلیٹ فارم مختلف سطح کی ڈیجیٹل ترقی رکھنے والی فیکٹریوں میں باآسانی نافذ کیا جاسکتا ہے۔ ٹیٹرا پیک فیکٹری (OS) کا نظام نہ صرف آپریشنل کارکردگی مضبوط کرتا ہے، بلکہ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز بناتا ہے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرتا ہے، یہ نظام فیکٹری کے تمام آپریشنز میں ہم آہنگی، کارکردگی میں تسلسل اور ذہانت فراہم کرتا ہے۔ یہ جدید حفاظتی نظام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں سائبر خطرات سے آپریشنز اور ڈیٹا کو محفوظ رکھا جا سکے اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ریئل ٹائم ڈیٹا کو مفید معلومات میں بدل کر تیز اور زیادہ بہتر فیصلے کیے جا سکیں۔

مائیکرو سافٹ انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ ایوارڈ (میما ایوارڈ)ایسے جدت انگیز صنعتی حل کو سراہتا ہے جو انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے قابل ستائش اثر پیدا کریں۔ یہ ایوارڈ مائیکروسافٹ اور رولینڈ برجر کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ ٹیٹرا پیک کو سخت مقابلے اورجائزے کے بعد اسکیل! کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا۔ ٹیٹرا پیک فیکٹری (OS) کوHannover Messeمیں 22 اپریل 2026 کو رسمی طور پر یہ اعزاز دیاجائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X