LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے دہشتگرد منصوبے کو ناکام بنا دیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے دہشتگرد منصوبے کو ناکام بنا دیا، جس میں بی ایل اے، بی ایل ایف اور ٹی ٹی پی سے وابستہ 38 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئیں جب خفیہ اطلاعات کے مطابق شدت پسند گروہ عیدالفطر کے موقع پر بڑے پیمانے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا تھا۔ اطلاعات تھیں کہ مختلف کالعدم تنظیمیں بلوچستان کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں مربوط کارروائیوں کے ذریعے ریاستی تنصیبات اور عوامی اجتماعات کو نشانہ بنانا چاہتی تھیں، جس کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے ژوب ، قلات ، پنجگور ، تمپ ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی گئی ہیں ۔ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور جدید مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے، جن میں اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، ریموٹ کنٹرول ، امریکی ساخت کے راکٹ اور گرنیڈ، امریکی ایم-4 اور روسی اے کے-103 رائفلیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیٹلائٹ فونز، تھرمل امیجنگ ڈرونز اور کوڈڈ ریڈیو سیٹس بھی قبضے میں لیے گئے، جو اس نیٹ ورک کی جدید اور منظم صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X