LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد پولیس کے ہائی سکیورٹی زون میں واقع عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے دوران موثر سکیورٹی انتظامات

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد پولیس کے ہائی سکیورٹی زون میں واقع عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے دوران موثر سکیورٹی انتظامات ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے افسران ہائی سکیورٹی زون میں واقع عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے موقع پر موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائضِ منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کیں کہ ہائی سکیورٹی زون میں اہم سرکاری دفاتر اور اعلیٰ عدالتیں واقع ہیں لہٰذا کسی بھی لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال میں سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات کئے جائیں۔تمام افسران اور جوان امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے پوری تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز نہ برتی جائے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کسی کو بھی عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے قریبی تھانے یاپولیس ہیلپ لائن “پکار-“15 پر فوری اطلاع دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X