LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (اردو ٹائمز) ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کا ہنگامی شعبے کا اچانک معائنہ

Share

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر نے 21 رمضان کے موقع پر کسی بھی ممکنہ حساس صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر سلیمان (جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر)، ڈاکٹر نوشین (انچارج ایمرجنسی و ڈپٹی ڈائریکٹر)، ڈاکٹر عمار دانش (سی ایم او ایمرجنسی), ڈاکٹر مہران خان ( سینئر رجسٹرار ارتھوپیڈکس), ڈاکٹر عرفان صدیقی (اسسٹنٹ پروفیسر ایمرجنسی) اور ڈاکٹر عدیل (ڈپٹی ڈائریکٹر) بھی موجود تھے۔وفد نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات اور کسی بھی ممکنہ حادثے یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر طبی عملے کی تیاری اور الرٹنس کا بھی جائزہ لیا گیا پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے انتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X