LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) عالمی یومِ خواتین کے موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں افطار ڈنر آئی جی کی شرکت

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) عالمی یومِ خواتین کے موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں افطار ڈنر آئی جی کی شرکت
افطار ڈنر میں پولیس افسران، اسلام آباد پولیس کی باہمت خواتین اور شہداءکی فیملیز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ خواتین کے موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں افطار ڈنر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ افطار ڈنر کی تقریب میں شرکت کی جبکہ خواتین پولیس افسران اور دیگر شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ افطار ڈنر میں پولیس افسران، اسلام آباد پولیس کی باہمت خواتین اور شہداءکی فیملیز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مرد اہلکاروں سے کسی طور پر بھی کم نہیںہے۔اسلام آباد پولیس میں موجود تمام خواتین پولیس افسران تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔خواتین پولیس اہلکاروں کا لاءاینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں بھی شاندار کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین پولیس افسران کو فرائض کی سرانجام دہی کے لئے بہتر ماحول فراہم کررہے ہیں۔معاشرتی ترقی کے لئے خواتین کو مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے شہداءاور غازیوں کی بہادر ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام بھی پیش کیا۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں اور پولیس افسران نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام شہریوں کی شکایات اور افسران کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر فوری حل کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجھک کھلی کچہری میں آ کر اپنا مسئلہ پیش کر سکتا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X