راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس پی صدر انعم شیر کا رات گئے گوجرخان سرکل کے علاقہ میں پکٹس اور دارالعلوم مدرسہ کا دورہ
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس پی صدر انعم شیر کا رات گئے گوجرخان سرکل کے علاقہ میں پکٹس اور دارالعلوم مدرسہ کا دورہ،اے ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او مندرہ بھی ہمراہ تھے،ایس پی صدر نے مندرہ ٹول پلازہ ، سکھو پکٹس اور دارالعلوم مدرسہ کی ڈیوٹی چیک کی اور ضروری ہدایات دیں،اے ایس پی گوجرخان کو سپیشل پکٹس اور مذہبی عبادت گاہوں پر تعینات نفری کو دوران ڈیوٹی چیک اور بریف کرنے کی ہدایت ،ملکی حالات کے پیش نظر پکٹس، مساجد، مدارس اور امام بارگاہ پر تعینات افسران و جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے،عوام سے نامناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں بہترین اخلاق ہی آپ کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے،رمضان المبارک میں سکیورٹی ڈیوٹی والے افسران و جوان بوقت نماز ان ٹائم اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر رپورٹ کریں،عبادت کے لیے آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد مساجد یا امام بارگاہ میں داخل ہونے دیا جائے،ڈیوٹیز کی حساسیت و نوعیت کو جانچتے ہوئے فرائض منصبی بااحسن انجام دیں،نماز کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف موبائل اور محافظ گشت کو مزید موثر بنایا جائے ،شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ،سکیورٹی ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس پی صدر انعم شیر





