LOADING

Type to search

انٹرنیشنل

برطانیہ (اردو ٹائمز) ایپسٹین کیس میں ملوث امریکہ میں تعینات سابق برطانوی سفیر گرفتار

Share

برطانیہ (اردو ٹائمز) برطانیہ کے امریکہ میں سابق سفیر پیٹر مینڈل سن کو مبینہ طور پر سرکاری اہلکار کے غلط طرزِ عمل کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مینڈل سن کی عمر اس وقت 72 سال ہے، اور وہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور گورڈن براؤن کے دور میں وزیر تجارت سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

فروری 2025 میں موجودہ وزیر اعظم کئیراسٹارمر نے انہیں امریکہ میں سفیر کے طور پر مقرر کیا، لیکن انہوں نے صرف 7 ماہ ہی اپنی ذمہ داری نبھائی کیونکہ ایپ سٹین کے ساتھ تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
واضح رہے کہ پچھلے ماہ منظر عام پر آنے والی دستاویزات کے مطابق 2003 اور 2004 کے دوران مینڈل سن اور ان کی اہلیہ نے ایپسٹین کی طرف سے 75,000 یو ایس ڈالر کی رقم حاصل کی تھی۔ 2009 میں جب وہ وزیر تجارت تھے، انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم گورڈن براؤن کو بھیجی گئی اقتصادی بریفنگ ایپسٹین کو بھی بھیجی،

جس میں 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے اثاثے فروخت کرنے اور فنڈ ز جمع کرنے کی تفصیلات شامل تھیں جب کہ مئی 2010 میں، انہوں نے یورپی یونین کے یورو زون کے لیے 500 بلین یورو کے ریلیف پلان کے اعلان کی خبر پہلے ہی ایپسٹین کو دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X