اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کامختلف علا قوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کامختلف علا قوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز
549 افراد، 202گھروں،73دوکا نو ں، 38ہوٹلز سمیت198موٹر سائیکلز اور51 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 61 مشکوک افراد، 08موٹر سائیکلوں اور گا ڑ یوں کو جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو قائم رکھنے اور جرائم پیشہ عناصرکے سدباب کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس تسلسل میں اسلا م آباد پولیس نے مختلف علا قوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے، ان سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر549 افراد، 202گھروں،73دوکا نو ں، 38ہوٹلز سمیت198موٹر سائیکلز اور51 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 61 مشکوک افراد، 08موٹر سائیکلز اور گا ڑ یوں کو جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل بھی کیا گیا، سرچ آ پر یشنز کے دوران اسلحہ معہ ایمو نیشن، ہیر وئن اور شراب برآمد کی گئی،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے جرائم کی مکمل بیخ کنی کے لیے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں

