LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) متحدہ عرب امارات کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) متحدہ عرب امارات کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی محمد عتیق طاہرنے وفد کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کروایا اور اسکی کارکردگی ،اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا ،مزید برآں دورے کا مقصد اسلام آباد پولیس کی ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے اور پولیسنگ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ،اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سیکیورٹی محمد عتیق طاہر ، ایس ڈی پی او شہزاد ٹاو¿ن محمد انضمام ، ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی نے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر اور “پکار “15- ایمرجنسی ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دورے کا مقصد اسلام آباد پولیس کی ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے اور پولیسنگ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے ،وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر ڈی آئی جی سکیورٹی اور سیف سٹی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیااور آخر میں یادگاری شیلڈ زبھی پیش کی گئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X