اسلام آباد (اردو ٹائمز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ترلائی امام بارگاہ کا ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کے ہمراہ دعا اور شہدا ئکی قبروں پر حاضری
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ترلائی امام بارگاہ کا ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کے ہمراہ دعا اور شہدا ئکی قبروں پر حاضری۔ ایم کیو ایم پاکستان این اے 47 کے صدر سید ندیم منصور کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما زاہد ملک ، عتیق الرحمان ، راجہ آفتاب ، سردار ریاست ، واجد مرزا ، آصف شہزاد ، متین خان، رزاق بھٹی ، شوکت حیات ، سردار حبیب ، زاکر حسین ، ابراہیم خان ، زیشان حیدر ، ماجد عباسی ، خضر عباسی وغیرہ نے شرکت کی ۔ کامران ٹیسوری گورنرنے بتایا کہ مجھے بسنت کے تین انویٹیشن ملے تھے پر میں نے کہا کہ نہیں منا سکتا بلکے پہلے امام بارگاہ ترلائی کے شہدا کو سلام اور دعا کروں گا ، ہم انشاء اللہ اس بزدل مودی کے تفرقہ بازی کو بھی رد کرتے ہیں کیونکہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور ان دہشتگردوں کو کیف کردار تک پہنچائیں گے ۔ گورنر کامران ٹیسوری لواحقین کے گھروں میں بھی گئے اور دعائیں کیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم حکومت سے کہہ کر ان لواحقین کے لیئے کچھ قدم بھی اٹھائیں گے اور ھسپتالوں میں ویسے بھی ھیلتھ منسٹر سید مصطفی کمال نے دن رات ایک کی ہوئی ہے تاکہ بہترین طبی امداد دی جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے یہ تمام رضاکار ہر وقت آپ کی خدمت کے لیئے تیار ہیں ۔سید ندیم منصور اور ساتھیوں نے کہا کہ کراچی سے خاص طور پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چیرمین خالد مقبول کی طرف سے بھی دعا اور شہدا کی قبروں پر فاتح کی گئی۔

