رحیم یارخان (اردو ٹائمز) رحیم یارخان تھانہ سٹی اے ڈویژن ایس ایچ او شفاقت علی کی قیادت میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم
Share
رحیم یارخان (اردو ٹائمز) رحیم یارخان تھانہ سٹی اے ڈویژن ایس ایچ او شفاقت علی کی قیادت میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم
تھانہ سٹی اے ڈویژن کے ایس ایچ او شفاقت علی کی بہترین کارکردگی، خوش اخلاق رویّے اور عوام دوست طرزِ عمل کے باعث علاقے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ شہریوں کے ساتھ باعزت گفتگو، مسائل کو توجہ سے سننا اور فوری کارروائی ان کی پہچان بن چکی ہے۔
ایس ایچ او شفاقت علی کی قیادت میں پولیس اور عوام کے درمیان پائے جانے والے خوف اور گھبراہٹ کی فضا کم ہوئی ہے اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جو پولیس اصلاحات کی عملی مثال ہے۔ عوامی حلقوں نے ان کے مثبت رویّے اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہی طرزِ عمل علاقے میں امن و امان کے قیام کو مزید مضبوط بنائے گا۔