LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چوہدری اسد علی خان الپیال آف سنگرال کو صدر منج راجپوت الپیال قبیلہ منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چوہدری اسد علی خان الپیال آف سنگرال کو صدر منج راجپوت الپیال قبیلہ منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں کامل یقین اور پختہ امید ہے کہ آپ اپنی بصیرت، خلوص اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے قبیلہ کی بہتری، اتحاد اور مجموعی ترقی کے لیے اپنی خدمات کو پہلے سے بڑھ کر بہتر انداز میں پیش کریں گے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ ربّ العزت نئی کابینہ کو قبیلہ کی خدمت، باہمی اتفاق، اور درست فیصلوں کی توفیق عطا فرمائے، انہیں دیانت، استقامت اور حکمت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کی ہمت دے، اور منج راجپوت الپیال قبیلہ کو عزت، وقار اور ترقی کی نئی منازل سے ہمکنار فرمائے۔ آمین۔
والسلام
چوہدری افضال
ممبر مرکزی مجلسِ عاملہ
منج راجپوت الپیال قبیلہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X