LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یارخان (اردو ٹائمز) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن کی گہماگہمی زوروشور سے جاری

Share

رحیم یارخان (اردو ٹائمز) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے الیکشن کی گہماگہمی زوروشور سے جاری‘ فرینڈز اینڈفرینڈز وکلاء اتحاد کو ایک اوربڑی کامیابی مل گئی۔ گذشتہ روزسابق ممبر پنجاب بار کونسل و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سینئر قانون دان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالمنان بھٹی مرحوم کے صاحبزادے زین العابدین بھٹی نے اپنے دوست وکلاء سید عبداللہ حسین شاہ‘ عامر شفیق بھٹی‘رانا عثمان‘ علی حسن‘ عدین اقبال کمبوہ‘ ساجد بھٹی‘ میاں ساجد عمران‘ قاضی عمران‘ طارق قیوم‘ جاوید بہلم ایڈوکیٹس کے ہمراہ فرینڈز اینڈ فرینڈز وکلاء اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر مبشر نذیر لاڑ‘ امیدوار جنرل سیکرٹری مبشر نذیر لاڑ ایڈوکیٹ سمیت پورے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا اور آئندہ سیاسی حوالے سے ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبد الباسط خان بلوچ گروپ کے ساتھ چلنے کا عزم کیا۔اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبد الباسط خان بلوچ‘گروپ چیئرمین خادم حسین خاصخیلی‘ بلوچ اسماعیل لاء ایسوسی ایٹ کے چیئرمین ملک ساجد علی فیروز‘ نذیر احمد لاڑ‘ حبیب احمد پارس‘چیئرمین ڈی بی سی چوہدری اظہر اقبال‘ سردار اسماعیل خان ڈاہر سمیت دیگر لیڈران نے عبدالمنان بھٹی لاء چیمبر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی حمایت نے ہماری کامیابی کو یقینی بنایا دیا ہے۔ الحمد اللہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اور اہم گروپس کی حمایت حاصل ہونے سے 10 جنوری کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ انشاء اللہ وکلاء برادری کی جانب سے ملنے والی محبتوں کا قرض خدمت اور ڈسٹرکٹ بار کی تعمیروترقی کے ذریعے اتاریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X