LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): 31 اکتوبر 2025ءاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے میاں عامر محمود کو چیئرمین، سلمان اقبال کو سینئر وائس چیئرمین، میر ابراہیم الرحمن کو وائس چیئرمین، شکیل مسعود حسین کو جنرل سیکرٹری، احمد زبیری کو جوائنٹ سیکرٹری اور محمد اطہر قاضی کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران کا انتخاب دراصل پی بی اے کے ممبران کی جانب سے انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پی بی اے کی نو منتخب قیادت اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے سے میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو مزید مضبوط بنائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیا ملک میں جمہوریت کے استحکام، قومی یکجہتی اور عوامی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی بی اے کی نئی قیادت صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور وقار میں اضافہ کرے گی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل اور قومی مفاد کے امور کو ایوانِ اقتدار تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پارلیمان میڈیا کی آزادی کے تحفظ اور اس کے درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے کلچر کو فروغ دینے میں پی بی اے کا کردار قابلِ تحسین ہے

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download