راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 منشیات سپلائر گرفتار
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 9 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 2 کلو 875 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، پیرودہائی پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 400گرام چرس برآمد کی، گوجرخان پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

