اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — بزرگ خاتون کی 5 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد، مرکزی ملزم گرفتار
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے حسن ابدال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بزرگ خاتون سے دھوکہ دہی کے ذریعے ہتھیائی گئی 5 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر کے انہیں واپس کر دی اور مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون چاند بی بی سے ان کے بیٹے کو بیرونِ ملک بھجوانے کے جھوٹے وعدے کرکے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی، 5 لاکھ روپے، ہتھیا لیے تھے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ایف آئی اے ٹیم نے متاثرہ خاتون کی فریاد پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور مکمل رقم برآمد کرکے انہیں واپس کر دی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی راولپنڈی کی ہدایات پر شہریوں کو دھوکہ دہی اور مالی استحصال سے محفوظ رکھنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
#FIAIslamabadZone #FIA #AHTCRawalpindi #VisaFraud

