اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس ریکروٹمنٹ فیز ٹو میں فزیکل ٹیسٹ کا عمل جاری
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس ریکروٹمنٹ فیز ٹو میں فزیکل ٹیسٹ کا عمل جاری امیدواروں کی پرجوش تیاریاں۔ سینئر پولیس افسران کی براہِ راست نگرانی میں بھرتی کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں، امیدواروں کی سہولت، سکیورٹی اور شفافیت کے لیے مؤثر انتظامات کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس میں ریکروٹمنٹ فیز ٹو کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کا عمل جاری ہے، جہاں امیدوار بھرپور جوش و جذبے، عزم اور بلند حوصلوں کے ساتھ اپنی جسمانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔بھرتی کے تمام مراحل کو شفاف، منظم اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے سینئر پولیس افسران خود ٹیسٹ سینٹرز پر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس دوران فزیکل ٹیسٹ کے انعقاد، سکیورٹی، امیدواروں کی آمد و رفت اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ پورا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیسٹ سینٹرز پر ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ افسران اور عملہ امیدواروں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے موجود ہیں۔ سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہر امیدوار کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور تمام مراحل مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل ہوں۔سینئر پولیس افسران نے کہا کہ ریکروٹمنٹ فیز ٹو کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کے اصولوں کے تحت جاری ہے۔تمام امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ مقررہ معیار کے مطابق لیا جا رہا ہے تاکہ اہل اور باصلاحیت امیدواروں کو اسلام آباد پولیس کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔





