ایبٹ آباد (اردو ٹائمز) دفتر آل ٹریڈ میں بڑا ہنگامہ خیز اجلاس، 3 گھنٹے سے زیادہ گرما گرم بحث
Share
ایبٹ آباد (اردو ٹائمز) دفتر آل ٹریڈ میں بڑا ہنگامہ خیز اجلاس، 3 گھنٹے سے زیادہ گرما گرم بحث
آل ٹریڈ ایبٹ آباد کی کابینہ اور تاجر اتحاد کی کور کمیٹی کا اہم ترین مشترکہ اجلاس دفتر آل ٹریڈ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت صدر سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے کی۔
اجلاس شروع ہوا تو ماحول ہی گرم ہو گیا۔ 3 گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے اس اجلاس میں خوب گرما گرمی ہوئی، تلخ سوالات ہوئے، اور ہر ممبر نے کھل کر دل کی بات کہہ دی۔
کئی بار ماحول اتنا گرم ہوا کہ لگا بات بگڑ جائے گی، لیکن صدر سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے معاملہ سنبھال لیا، ایک ایک کی بات تحمل سے سنی اور سب کو اعتماد میں لیا۔
اجلاس میں سب سے اہم بحث الیکشن کمیشن کے قیام کے حوالے سے ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے قیام، اس کی تشکیل اور طریقہ کار پر تفصیلی بحث ہوئی، جس میں تمام ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
آخر کار اجلاس میں بڑا فیصلہ ہوا، صدر اور سیکرٹری کو واضح ٹاسک دیا گیا کہ اب مزید وقت ضائع کیے بغیر، جلد از جلد ایبٹ آباد میں آل ٹریڈ کو ایک پیج پر لایا جائے اور الیکشن کمیشن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
صدر سردار شاہنواز نے کہا کہ ان شاءاللہ ایبٹ آباد کی ٹریڈ کو ایک پیج پر لایا جائے گا، کوئی بھی تاجر پیچھے نہیں رہے گا، ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔
وی او
جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے کہا کہ ان شاءاللہ ہم تاجروں کے اتحاد کے لیے دن رات محنت کریں گے، کسی کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، اور آل ٹریڈ کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد بنائیں گے۔
آخر میں صدر اور سیکرٹری نے یقین دلایا کہ آل ٹریڈ کے اتحاد اور الیکشن کمیشن کے قیام کے لیے وہ ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور جلد خوشخبری سنائیں گے۔
جاری کردہ: شعبہ اطلاعات، آل ٹریڈ ایبٹ آباد
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر ہری پور







