اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان عوامی قوت پارٹی اور راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ کے ملازمین کو ہم مفت ادویات فراہم کریں گے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان عوامی قوت پارٹی اور راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ کے ملازمین کو ہم مفت ادویات فراہم کریں گے۔ جبکہ ان کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ہمارے نزدیک جیل کا عملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اور ہم ان کو صحت کی سہولیات مہیا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں سینیئر سپرٹینڈنٹ جیل ساجد بیگ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہم راول جنرل ہاسپٹل کے پلیٹ فارم سے جیل ملازمین کی صحت کا خیال رکھیں گے۔ سینیئر سپرٹینڈنٹ جیل ساجد بیگ نے خاقان وحید خواجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ کسی فاؤنڈیشن نے جیل ملازمین کی صحت کے حوالے سے خدمات پیش کی ہیں۔ جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بعد ازاں اپنے دفتر میں نوجوانوں۔ اہم سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ایک وفد نے بھی چیئرمین سے ملاقات کی۔ وفد میں عامر احمد۔ ذیشان محمود۔ دانش احمد۔ ذوالقرنین۔ باسط علی۔ ماجد نثار۔ احسن صابر ۔محمد مشتاق۔ زین۔ چوہدری اللہ داد۔ میڈم زونیشہ ۔میڈم اقصی سمیت دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے اس وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہماری پارٹی نوجوانوں کے لیے انقلابی اقدامات کرے گی۔ اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم روزگار۔ فنی تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہت سارے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ جو اس بات کی گواہی ہے کہ آج کا نوجوان ہماری پارٹی کا حصہ بن رہا ہے۔

راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ اور سینٹرل جیل اڈیالہ کے سینیئر سپرٹینڈنٹ ساجد بیگ کے درمیان فری میڈیکل کیمپ اور مفت ادویات سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ۔

