اسلام اباد (اردو ٹائمز) اؤ سی پاور ڈویژن اسلام اباد سے سردار ظہیر کی رپورٹ
Share
اسلام اباد (اردو ٹائمز) این ٹی این نیوز کہ سپیشل کرسپونڈنٹ سردار ظہیر کی خبر پر بڑا اور فوری ایکشن سامنے آیا ہے۔۔۔ تاجوال ٹرانسفارمر کے معاملے پر نشر ہونے والی خبر کا اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔
پاور ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری خالد خان نے ٹرانسفارمر کی تنصیب میں ہونے والی غیر ضروری تاخیر کو سخت غلط قرار دیتے ہوئے این ٹی این نیوز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس پر فوری کارروائی کی جائے گی اور ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔
جوائنٹ سیکرٹری کے فوری ایکشن کے بعد، ایکسین ظہیر بابر نے ریلیز آرڈر کی تصدیق کر دی ہے اور یہ یقین دلایا ہے کہ یکم یا دو نومبر تک ٹرانسفارمر کی انسٹالیشن کا کام ہر حال میں مکمل کر دیا جائے گا۔
سو کے وی اے کے اس ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد، پچھلے دو سال سے بند پڑی کروڑوں روپے کی طبی مشینری فعال ہو جائے گی، جس سے علاقے کے سینکڑوں غریب مریضوں کو بڑا ریلیف ملے گا اور وہ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

