اسلام آباد (اردو ٹائمز) ملک اشرف اعوان درجنوں ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شامل پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل میں استقبالیہ تقریب، نئے شامل ہونے والے ملازمین کا مزدوروں کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے چوہدری محمد یٰسین کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھنے کا عزم۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے زیرِ اہتمام ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ڈی اے لیبر یونین کے رہنما ملک اشرف اعوان نے چوہدری واجد گجر،اسدجہانگیرکیانی،صفدرنقوی اور ساجد رشید کی کاوشوں سے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل ہونے والوں میں رفحان حیدر چنا، رب نواز آغا، ملک فیاض، نعمان شہزاد خان، ملک احمد یار خان، ملک حاکم علی خان، چوہدری مبشر حفیظ، ملک رضوان، حاجی دلفراز صدیق، محمد جمیل سمیت دیگر ساتھی شامل ہیں، تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری واجد گجر،زاہد حسین بھٹی،سردارخان نیازی،ساجد رشید،سلطان بہادر،بابر رشید،حاجی عبدالصبور،قاری عمردراز،راجہ شکیب الرحمان،اظہر حسین،شیخ ندیم،حاجی اورنگزیب،ملک حنیف،بنارس خان،صلاح الدین،مشتاق صابر،حاجی شہزاد،امین گجر،ملک عرفان سمیت سی ڈی اے کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک اشرف اعوان و دیگر نے کہا کہ انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے خدمات سے متاثر ہو کرشمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے لیبر یونین کے ساتھ پندرہ سالہ رفاقت کے بعد وہ ایک نئے عزم کے ساتھ سی ڈی اے مزدور یونین کا حصہ بنے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سی ڈی اے مزدور یونین وہ واحد پلیٹ فارم ہے جو ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان شاء اللہ وہ آئندہ بھی چوہدری محمد یٰسین اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملازمین کے حقوق کے تحفظ، جائز مطالبات کی منظوری اور ادارے میں کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اشرف اعوان اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت مزدور یونین کے لیے خوش آئند ہے اور انکی شمولیت سے سی ڈی اے مزدوریونین مزید مضبوط ہو گی اور ملازمین کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا بنیادی مقصد ملازمین کی بلاامتیاز خدمت، ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ہم نے ہمیشہ ملازمین کے اجتماعی مفادات کو مقدم رکھا ہے اور آئندہ بھی ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انھوں نے کہا کہ اپنے سابقہ دور میں سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹ الاٹ کروانے سمیت مزید چار ہزار پلاٹوں کی منظوری حاصل کی جن کی قرعہ اندازی 30 اپریل 2011ء کو ہونا تھی لیکن بعض مزدوردشمن عناصر کی جانب سے عدالتی حکمِ امتناعی حاصل کیے جانے کے باعث یہ معاملہ تاحال زیرِ التوا ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین اس معاملے پر قانونی اور آئینی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور ملازمین کو ان کا حق دلوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کی بچیوں کے جہیز فنڈ میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور یونین کی کوششوں سے اس رقم کو دو لاکھ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کروادیاگیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا۔چوہدری محمد یٰسین نے وزیرِاعظم پیکیج کے تحت بھرتیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی جدوجہد جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے وزیرِاعظم پیکیج ختم کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرِثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کا مقصد متاثرہ ملازمین کو ان کے حقوق دلوانا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کے مسائل کے حل، ان کے معاشی تحفظ، فلاحی سہولیات میں اضافے اور ادارے میں کارکنوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اس موقع پر انھوں نے تمام ملازمین پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کو برقرار رکھیں کیونکہ مزدوروں کی اجتماعی قوت ہی ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔

