LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پی ٹی سی ایل کے سماجی ترقی کے دو منصوبوں نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں اعزازات حاصل کر لیے

Share

اسلام آباد، 16 اکتوبر 2026 (اردو ٹائمز): پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے ہیں۔ کمپنی کے سماجی خدمت کے منصوبے، ’’دل سے بااختیار‘‘ کو ’بیسٹ اِن ڈیجیٹل‘ کیٹیگری میں برونز ڈریگن، جبکہ ماؤں کے عالمی دن کی مہم کو ’مارکیٹنگ ڈسپلن‘ کیٹیگری میں بلیک ڈریگن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعزازات سماجی مقاصد کے فروغ اور ایک شمولیتی اور بااختیار معاشرے کی تشکیل کے لیے ابلاغی ذرائع اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مؤثر استفادے کی پی ٹی سی ایل کی کوششوں کا اعتراف ہیں۔ یہ کامیابی کمپنی کی جانب سے رابطوں کی فراہمی سے آگے بڑھ کر معاشرتی ضروریات کو پورا کرنے اور افراد و برادریوں کو اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کا مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔

پی ٹی سی ایل کا اقدام ’’دل سے بااختیار‘‘ ڈیجیٹل شمولیت، مہارتوں کی ترقی اور کاروباری مواقع کی فراہمی کے ذریعے خواتین کو سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے کے کمپنی کے عزم کا مظہر ہے۔ ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ 22 اضلاع پر محیط یہ پروگرام اس بات کو ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی اور مہارتوں کی ترقی خواتین کے لیے معاشی خودمختاری کی راہیں ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اسی طرح پی ٹی سی ایل کی ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے مہم اس یقین کی عکاسی کرتی ہے کہ مؤثر ابلاغ محض آگاہی پیدا کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اہم ترین افراد اور مقاصد کے لیے عملی تعاون کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے ۔ اس مہم کا مقصد زچگی کے حوالے سے زیادہ ہمدردانہ اور مددگار رویے کو فروغ دینا تھا، بالخصوص ان نئی ماؤں کی مشکلات کے تناظر میں جو زچگی کے بعد ذہنی دباؤ کا سامنا کرتی ہیں۔

اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، عماد خان نے کہا، ’’ہمیں خوشی ہے کہ ملک میں پہلے ہی اعزازات حاصل کرنے والی ہماری کیمپینز کو ایشیا کی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ ہمارے کام کا اصل صلہ لوگوں کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلی ہے۔ ہمارا مقصد اپنی وسیع رسائی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بامعنی سماجی ترقی کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔ ہم ایسے اقدامات اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں جو لوگوں کو بااختیار بنائیں اور پاکستان کے لیے زیادہ شمولیتی ڈیجیٹل مستقبل کی راہ ہموار کریں۔‘‘

ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز ایشیا بھر میں مارکیٹنگ کمیونیکیشن کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کے لیے مہمات کا جائزہ بین الاقوامی جیوری پینلز حکمتِ عملی، تصور، عملی نفاذ اور نتائج کی بنیاد پر لیتے ہیں۔ یہ پروگرام تخلیقی سوچ کو تزویراتی اہمیت اور اس کے قابلِ پیمائش اثر ات کے تناظر میں جانچتا ہے، جس کے باعث یہ اعزاز ابلاغ کے شعبے میں پی ٹی سی ایل کی بامقصد حکمتِ عملی کی اہم توثیق ہے۔

تازہ ترین کامیابی ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز 2026 میں پی ٹی سی ایل کی نمایاں کارکردگی کا تسلسل ہے، جہاں کمپنی نے اپنی کیمپینز ’’پاکستان کی پہچان‘‘جس میں پاکستان کے غیر معروف کھیلوں اور کھلاڑیوں کو سراہا گیا‘‘، ’’دل سے بااختیار‘‘، ’’مدرز ڈے: ماؤں کے لیے مزید تعاون‘‘ اور ’’عالمی یومِ تعلیم‘‘ کے لیے مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

ختم شد

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download