اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی علی وسیم نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت 07 جھوٹے مقدمات کے مدعیان اور گواہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی علی وسیم نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت 07 جھوٹے مقدمات کے مدعیان اور گواہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا ، ریپ کے جھوٹے مقدمات درج کروانے اور بڑی رقوم کے عوض ملزمان کے حق میں بیانات دیکر مقدمات خارج کروانے والوں کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، ریپ جیسے سنگین جرم کا جھوٹا الزام لگا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے اور قانون کا ناجائز استعمال کرنے والوں خلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی آئی جی علی وسیم نے کہا کہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی کا مقصد قانون کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، حقیقی متاثرین کو انصاف کی فراہمی، خواتین اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

