LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد افضل خان نیازی نے اپنے بڑے بھائی مطیع اللہ خان مرحوم کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے نمازِ جنازہ میں شرکت اور تعزیت کے لیے آنے والے تمام معززین، افسران اور اہل علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس کٹھن گھڑی میں شریک ہو کر ان کا حوصلہ بڑھانے والے تمام احباب کے وہ بے حد مشکور ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا خرم سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ رانا عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر گل صنوبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ بارڈر سیکیورٹی سسٹم، انسپکٹر کیانی اور ریٹائرڈ افسر ایف آئی اے محمد افضل خان سمیت دیگر محکمانہ افسران ،وزیرِ اعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ کے کزن حامد شاہ، ناروے کے معروف بزنس مین راجہ سجاد، سابق ایس ایس پی لیاقت خان نیازی، معزز جوڈیشل افسران، سیشن ججز اور سول ججز صاحبان سمیت اسلام آباد اور دور دراز کے علاقوں سے تشریف لانے والی تمام سیاسی، سماجی، تجارتی و صحافتی شخصیات اور برادری کے معزز بزرگوں نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر اظہار تعزیت کی۔

محمد افضل خان نیازی نے تمام دوست احباب، اہل علاقہ اور برادری کے افراد سے اپیل کی کہ وہ مرحوم بھائی مطیع اللہ خان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر زندگی میں جانے انجانے میں مرحوم سے کسی بھائی کی کوئی دل آزاری یا رنجش ہوئی ہو تو وہ رضائے الٰہی کی خاطر انہیں معاف فرما دیں۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download