سکندر آباد / لاہور (اردو ٹائمز) کیپٹن سکندر سہیل لطیف شہید کی پانچویں برسیِ انتہائی وقار اور احترام کے ساتھ آبائی گاؤں 19 ای بی سکندر آبادعارف والا میں منائی گئی’ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل شفقت اور دیگر افسران نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی’ شہید کے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے’ کیپٹن سکندر نے ستمبر 2021 میں خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوے شہید ہو گئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، کیپٹن سکندر نے دشمن کی گولیوں سے اپنے ایک ساتھی فوجی کو بچایا اور جامِ شہادت نوش کیا’ شہید کے گاؤں کا نام ان کی بہادری اور قربانی کے بعد سکندر آباد رکھ دیا گیا