اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی چار وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں مالیت کا گھریلو قیمتی سامان لے گئے، مختلف علاقوں سے شہریوں کے چار موٹر سائیکل چوری ہو گئے، سٹریٹ کرائم کی واردات میں شہری لٹ گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ لوئی بھیر، اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کی حدود سے شہریوں کے چار موٹرسائیکل چوری ہو گئے تھانہ شالیمار، تھانہ سنبل، تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے چار واقعات رپورٹ ہوئے، تھانہ سہالہ کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی واردات میں شہری سے گن پوائنٹ پر رقم موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا گیا