راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر انکے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، سی پی او کی متعلقہ افسران کو ہدایتشہریوں کی شکایات کا بروقت اور موثر ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ، خدمات کی فراہمی اور بہترین سروس ڈیلیوری کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے