راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس کا فحاشی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ نصیر آباد، تھانہ ویسٹریج ،تھانہ صدر بیرونی،اور تھانہ روات کے علاقوں میں چھاپے، 22 گرفتار ملزمان میں 9 مرد اور 13 خواتین شامل، تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے چھاپہ مار کر 3 مرد اور 4 خواتین, تھانہ ویسٹیج پولیس نے 2 مرد اور 3 خواتین کو گرفتار کیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 2 مرد اور 3 خواتین کو گرفتار کیا، تھانہ روات پولیس نے چھابہ مار کر 2 مرد اور 3 خواتین کو گرفتار کیا،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کیا جائے گا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔