اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 30 مجرمان اور 43 ملزمان گرفتار منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 30 مجرمان اور 43 ملزمان گرفتار منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کئے ملزمان سے 03 پستول،01 کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ منشیات فروشی میں ملوث 09 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2950 گرام آئس اور 2332 گرام چرس برآمد کی گئی۔ جبکہ دیگر مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے جاری کاروائیوں کے دوران 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔