تحریر: ریحان خان
اسلام آباد، جمعہ، 28 فروری 2025 (اردو ٹائمز): کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے-ایس-ریلیف) نے پاکستان میں اپنے فوڈ ڈسٹری بیوشن منصوبے کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے 28 اضلاع میں ضرورت مند کمیونٹیز میں 30,000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے۔
یہ تقسیم سخت شفافیت کے تحت انجام دی گئی، جس کی نگرانی (کے-ایس-ریلیف) نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این-ڈی-ایم-اے)، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs)، ضلعی انتظامیہ، حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (PADO) کے تعاون سے کی۔