اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین سی ڈی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
چیئرمین سی ڈی اے کی جاری ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
ترقیاتی کاموں میں معیار اور اسٹینڈرڈز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے
ڈپلومیٹک انکلیو میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سیکیورٹی گیٹس کی بہتری کے کام تیزی سے جاری
ڈپلومیٹک انکلیو میں سیکیورٹی چیک پوسٹس، ویٹنگ ایریاز اور باؤنڈری وال کی اپ گریڈیشن جاری
ڈپلومیٹک انکلیو میں سیکیورٹی اور ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹمز کی تنصیب و اپ گریڈیشن جاری
ڈپلومیٹک انکلیو میں فینسنگ، گرِلز، لینڈ اسکیپنگ، گرین بیلٹس اور میڈینز کی بہتری کے کام جاری
ڈپلومیٹک انکلیو کی صفائی، لینڈ اسکیپنگ، روشنی اور مجموعی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے، چیئرمین سی ڈی اے
گرین ایریاز، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے، چیئرمین سی ڈی اے
ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے دوران سفارتی مشنز، رہائشیوں اور وزٹرز کو کم سے کم مشکلات پیش آنے کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے
ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش و اپ گریڈیشن اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سی ڈی اے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے
جاری ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے فیلڈ مانیٹرنگ اور بروقت پیش رفت رپورٹس یقینی بنائی جائیں، چیئرمین سی ڈی اے
سی ڈی اے اسلام آباد کو جدید، محفوظ، صاف ستھرا اور بہترین انتظام و انصرام کا حامل وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے